فیصل آبادپولیس نے قتل کا اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا

پیر 13 جولائی 2020 15:32

فیصل آبادپولیس نے قتل کا اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) پولیس تھانہ فیڈمک فیصل ۱ٓباد نے پیر کے روزقتل کا اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری ملزم رضوان چک نمبر 160 ر ب کے رہائشی حامد کو زمین کے تنازعہ پر قتل کرکے فرار ہوگیا تھا جس پر اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اشتہاری ملزم رضوان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری تھیں جسے با لآخر دھر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :