اسیر فلسطینی کی ہونہار بیٹی کی میٹر کے امتحان میں شاندار کامیابی
سائنس کے مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے پورے خاندان اور والد کا سر فخر سے بلند کردیا
پیر 13 جولائی 2020 15:44
(جاری ہے)
خیال رہے کہ اسیر حسام القواسمی کو اسرائیلی فوجی عدالت سے تین بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تسنیم نے اپنی شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اللہ کی خصوصی عنایت، اس کیکرم، والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔اس نے پڑھائی میں تعاون کرنے والے اپنے کنبے اور اساتذہ سب کا شکریہ ادا کیا۔تسنیم القواسمی نے کہا کہ اسے مطالعے کے دوران کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں سب سے بڑا چیلنج کرونا بحران اور اس کے ساتھ ہونے والی نفسیاتی فضا کے علاوہ قابض دشمن کی جیل میں والد کا قید ہونا بھی شامل تھا۔تسنیم نے کہا کہ خدا کے فضل سے میں میں امتحان میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی حالانکہ میں اس سے بھی اعلی درجے کی تلاش میں تھی۔ آئندہ اپنے تعلیمی مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے تسنیم نے کہا کہ وہ ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں اور مریضوں کی سرجری میں مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔طالبہ تسنیم کی والدہ نے بیٹی کی شاندار کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکام نے تنسیم کے والد اورماموں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے گھر کو بھی گرا دیا۔ تاہم بیٹی کی کامیابی نے ہمیں گرفتاریوں اور مکان کی مسماری کے دکھ کے باوجود خوشی دکھائی۔اس موقعے پر تسنیم نے کہا کہ ہم معجزے دکھانے والے لوگ ہیں۔ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مشن اور منزل کی طرف سفر جاری رکھیں گے۔والدہ نے زور دے کر کہا کہ تسنیم کے والد کی رہائی کے بغیر ان کی خوشی مکمل نہیں ہوگی۔ جب تک ان کے خاندان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی ختم اور قابض دشمن کا تسلط ختم نہیں ہوگا اس وقت تک ہماری خوشیاں ادھوری ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.