صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں وی آئی پیز کیلئے سیکورٹی پروٹوکول ڈاکٹرز و مریضوں کیلئے شدید دشواری کا باعث ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پیر 13 جولائی 2020 17:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میںوی۔آئی۔پیز کی آمدورفت پر سیکورٹی پروٹوکول مریضوں کے علاج و معالجے میں خلل کا باعث بنتا جارہا ہے،ہسپتالوں کو جہاں ایک طرف سیکورٹی کی ناقص صورتحال کا سامنا ہے اور وہاں دوسری طرف وی۔

آئی۔

(جاری ہے)

پیز کے ویزٹ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ڈاکٹرز و مریضوں کو حقارت کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں وارڈز میں محصور کرلیا جاتا ہے جس سے مریضوں کو علاج و معالجہ کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ترجمان نے حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہتر معالجے کی فراہمی اور اس وی۔آئی۔پی کلچر سے ڈاکٹروں کو درپیش مشکلات کے سدباب کیلئے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں وی۔

آئی۔پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام آفیشل ویزٹس کیلئے مخصوص وقت کا تعین کرتے ہوئے انہیں میڈیکل سپریٹنڈینٹس کے آفیسز تک ہی محدود رکھا جائیں اور ہسپتالوں کی سیکورٹی کی ابتر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :