افغان انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ دفتر کے قریب طالبان کا خودکش کار بم دھماکہ، 43 افراد زخمی

پیر 13 جولائی 2020 18:01

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) افغانستان کے صوبہ سمنگن میں افغان انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ دفتر کے قریب طالبان کے خودکش کار بم دھماکے میں 43 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ سمنگن کے گورنر کے ترجمان صدیق عزیزی نے بتایا کہ طالبان نے یہ دھماکا پیر کی صبح ایبک شہر میں انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے قریب کیا جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے نتیجے میں 43 افراد زخمی ہو گئے۔ شہر کی ہسپتال کے ڈائریکٹر گل احمد قریشی نے کہا کہ کار بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔