سماہنی ،دو متحارب گروپوں کے مابین خون ریز تصادم ،گولیاں چلنے سے ایک شخص زخمی

پیر 13 جولائی 2020 18:16

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) سب ڈویژن سماہنی کے موضع رملوہ میں دو متحارب گروپوں کے مابین خون ریز تصادم کے نتیجے میں گولیاں چلنے سے اکبر ولد ناصر زخمی ہو گئے، پولیس تھانہ چوکی سماہنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا گیارہ افراد پر درج ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم وقاص ولد راجہ ذوالفقار کو گرفتارکر لیا گیا ہے اتوار کی شام روڈ تنازعہ عناد کے باعث ہونے والے تصادم میں وقار ولد ذوالفقار سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہیں دیگر معمولی زخمیوں جن میں دو خواتین اور نو عمر شامل ہیں کو ابتدائی امداد فراہم کر کے ڈسچارج کیا گیا ہے واقعات کے مطابق روڈ واگزارگی کے درینہ تنازعہ میں لڑائی ملزم پارٹی کے نوجوانوں کی جانب سے شاہراہ عام پر دو نو عمر نوجوانوں کو تھپڑ مارنے سے ہوا جو گولیاں چلنے تک جا پہنچا تھانہ پولیس چوکی سماہنی میں ملزمان پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی ہے تاہم واگزار شاہراہ عام کو بند کرنے اور روڈ کی سولنگ کنویں میں پھیکنے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے یاد رہے کہ راجہ ذوالفقار علی خان،راجہ لیاقت علی خان اور وقار ولد ذوالفقار کے خلاف قبل ازیں درخواستیں دائر کی گئیں تھیں رونما ہونے والے واقعے اور ایف آئی آر کے مطابق وقار ولد ذوالفقار پر اکبر ولد ناصر دین پر گولی چلانے میں نامزدگی کی گئی ہے عوام علاقہ نے اس ناخوشگوار واقعے کی مزمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور واقعہ کے پس منظر میں پولیس اسٹیشن سماہنی چوکی کی جانب سے روا رکھی گئی غفلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔