13جولائی 1931 کو شروع ہونیوالی جدوجہد آزادی اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، ممبر آزادکشمیر اسمبلی اسد علیم شاہ

پیر 13 جولائی 2020 18:16

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) ممبر آزادکشمیر اسمبلی اسد علیم شاہ نے کہا کہ 13جولائی 1931 کو شروع ہونیوالی جدوجہد آزادی اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، ڈوگرہ حکمرانوں نے 13جولائی 1931 کو سرینگر میں مسلمانوں کو دبانے کی جو کوشش کی اور 22نوجوانوں کو اذان کی تکمیل کے دوران شہید کیا وہ شہادتیں اور اسلام کو دبانے کو کوششیں بھارت اور ڈوگرہ سامراج کے گلے کی ہڈی بن گئیں، کشمیریوں نے 1931 میں جو جدوجہد شروع کی وہ آج پوری آب و تاب سے نہ صرف جاری ہے بلکہ اب کشمیریوں کے خون کے صدقے آزادی کی نعمت ملنے والی ہے، بھارتی سرکار نے کشمیر میں اپنے تمام تر ہتھکنڈے آزما لیے ہیں مگر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوسرد نہیں کرسکا، کشمیری عوام آج 13جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا عہد کرتے پیں کہ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے بلکہ منزل آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔