افغانستان کے جنوبی صوبہ سمنگان میں افغان انٹیلی جنس کے صوبائی ہیڈکوارٹر پر کاربم دھماکہ ،
،فائرنگ کے نتیجے میںکم از کم10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
پیر 13 جولائی 2020 18:16
(جاری ہے)
دھماکے کے بعددوردورسے فضا میں دھواں اٴْڑتادکھائی دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افغان فورسز نے علاقہ کا گھیراؤ کرلیا اور حملہ آوروں کے خلاف بھرپورکاروائی شروع کردی۔اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں اور فورسز کے مابین کئی گھنٹوں تک فاائرنگ جاری رہی۔
صوبائی ترجمان عزیزی کے مطابق افغان فورسز نے چار حملہ آوروں کو سخت مزاحمت کے بعد موت کے گھاٹ اٴْتاردیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سمنگان کے گورنرعبدالطیف ابراہیمی نے کاردھماکہ اور شدیددوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں10 سیکیورٹی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 54دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں متعدد افغان شہری بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے صوبائی سربراہ عبدالخلیل مصدق کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ ا دھرافغان میڈیانے طالبان کے ترجمان کے حوالے سے بتایاہے کہ طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئی70 اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.