Live Updates

عمران خان کے اقتدار کا سورج بہت جلد غروب ہونے والا ہے ، رانا مشہود

کراچی کی ہر نشست پر الیکشن لڑا جائیگا، عشائیے سے مفتاح اسماعیل ،زین انصاری اور دیگر کا خطاب

پیر 13 جولائی 2020 19:28

عمران خان کے اقتدار کا سورج بہت جلد غروب ہونے والا ہے ، رانا مشہود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے مرکزی رہنما رانا مشہود کے اعزاز میں عشائیہ کے اہتمام کیا اور اُن کی آمد پر گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر رانا مشہود نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کراچی آیا ہوں اس وقت پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کو فعال اور منظم ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کراچی سے دوبارہ الیکشن لڑیں گے ۔ اس سلسلے میںحلقہ شہباز شریف بلدیہ ٹائون ضلع ویسٹ کے مرکزی رابطہ آفس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار کا سورج بہت جلد غروب ہونے والا ہے ۔ سندھ کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ لوکل باڈیز کے الیکشن کی بھرپور تیاری شروع کردیں اور عہدیداران اور ذمہ داران سے اپنے حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے آفس کھول لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ہر نشست پر الیکشن لڑا جائے گا ، کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی معیشت کو دو سال میں مکمل طور پر تباہ کردیا ہے ۔ آج پاکستان میں مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت اپنے عروج پر ہے عوام اگلے الیکشن میں PTI کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے ۔

میزبان علی اکبر گجر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ PTI کی حکومت عوام سے انتقام کی سیاست کررہی ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور معیشت تباہی کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور قوم کی خوشحالی نواز شریف کے نعرے ووٹ کو عزت دو میں پوشیدہ ہے قوم اپنے ووٹ کی خود حفاظت کرے گی ۔ اس موقع پر سینئر رہنماء زین انصاری، منور رضا، خواجہ سلمان خیر الدین، رانا احسان، خواجہ طارق نذیر، ملک تاج، ناصرالدین محمود، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، دلاور جدون، ازہر شاہ ہمدانی، حاجی صالحین تنولی، خواجہ غلام شعیب، ندیم اختر آرائیں، سلطان بہادر، اسلم خٹک، شاہجہان بلوچ، محسن جاوید، نوشاد اختر، حبیب الرحمن، سہیل ندیم، چوہدری سہیل، فردوس خان، عصمت اللہ خان، سردار نذیر، حاجی پرویز، حاجی طیب زر، عظیم جاپانی، اشفاق اعوان، اخلاق ہاشمی، چوہدری جمیل، افتخار گھمن، امتیاز خان، طارق محمود، رانا شاہد، سوشل میڈیا سندھ کے صدر فہد علی بٹ، عمران شریف آرائیں، محمد دانیال، شیخ غلام باری، میر رمیز بلوچ، کرامت چوہان، دانش چیمہ، فاروق احمد، سید عامر حسین ایڈوکیٹ، محمد اکرم اعوان، میاں خالد، ظہیر عباسی، عنیب شاہ، غفار جٹ ودیگر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات