نئے آنے والوں کو کامیابی کیلئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن لینا ہو گی‘ بشری انصاری

پیر 13 جولائی 2020 21:14

نئے آنے والوں کو کامیابی کیلئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کو کامیابی کے لئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن لینا ہو گی ،شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو میںلگی رہتی ہے اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میںمنزل کو نہیں پا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوںنے کسی شعبے میں اپنی زندگی کا حصہ گزارا ہوتا ہے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر روز کچھ نیا سیکھوں اور یہی جستجو میری کامیابی کا راز ہے۔ بشریٰ انصار ی نے کہا کہ نئے آنے والوں کو یہی سبق دوں گی کہ سینئرز کا احترام کریں اور جس قدر ممکن ہو سکے ان کے تجربات سے استفادہ کریں۔

متعلقہ عنوان :