امریکی اداکارہ کیلی پریسٹن چھاتی سرطان کے باعث انتقال کرگئیں ، عمر 57سال تھی

پیر 13 جولائی 2020 22:04

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) امریکی اداکارہ کیلی پریسٹن ، جنہوں نے جیری میگوئر اور ٹوئنز میں اداکاری کے جوہردکھائے تھے ، چھاتی کے سرطان کے باعث انتقال کر گئی ہیں ، یہ بات ان کے شوہر جان ٹراولٹا نے گزشتہ روز بتائی۔ان کی عمر57برس تھی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ سٹار ٹراولٹا نے انسٹا گرام پر کہاکہ میں بہت بوجھل دل کے ساتھ آپ کو آگاہ کرتا ہوں کہ میری خوبصورت بیوی کیلی چھاتی کے سرطان کے ساتھ اپنی دو سالہ جنگ ہار چکی ہے ۔’’انہوں نے حوصلے سے اور کئی افراد کی مدد اور محبت سے یہ جنگ لڑی‘‘۔خاندان کے ایک نمائندے نے خبررساں ادارے پیپلز کو بتایا کہ پریسٹن کا انتقال اتوار کی صبح ہوا ۔

متعلقہ عنوان :