آئی ایم ایف شرائط پر بجلی مہنگی کرنے سے صنعتی شعبہ متاثر،ہوشربا مہنگائی برپا ہوگی، تاجر رہنما

ؔمعاشی استحکام او مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت کمی کی جائے ،راجہ عدیل، راجہ عدیل

پیر 13 جولائی 2020 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ صنعتی شعبہ کی بحالی ،معاشی استحکام اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کی جائے انہوںنے حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف سے مزید قرضوں کے لیے ان کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط پر بجلی مہنگی کرنے سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا اشیاء مہنگی ہونے سے ملک میںہوشربا مہنگائی برپا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہملک میںمعاشی استحکام اور ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے ۔اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مالی بحران کے باعث آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرتی ہے جس کے باعث انڈسٹریز اور تاجر برادری پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئی بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ اور ٹیکسوں میں بھی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔