ارمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپیں ، تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

پیر 13 جولائی 2020 22:28

یریوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) ارمینیا اور آذربائیجان نے اپنی غیر مستحکم سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے لئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا جس کے نتیجے آزربائیجان کے تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں میں اس کے دو فوجی موقع پرمارے گئے اور ایک دوسرا فوجی بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ارمینی وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے آذربائیجان پر جھڑپوں کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا اور متنبہ کیا کہ وہ "غیر متوقع نتائج کی ذمہ داری قبول کرے گا۔"

متعلقہ عنوان :