انڈونیشیا میں کورونا وائرس کو گالیاں دینے کے انوکھے مقابلے کا انعقاد

مقابلے میں جیتنے والے کو بادشاہ کو گالیاں دینے کے ٹائٹل سے نوازا جائے گا، جاواساٹرا کلچر موومنٹ

پیر 13 جولائی 2020 22:35

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کو گالیاں دینے کے انوکھے مقابلے کا انعقاد
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) کورونا وائرس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگ مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں مگر انڈونیشیا میں اس وائرس کو شکست دینے کے لیے سب سے منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوگیا کارٹا میں جاواساٹرا کلچر موومنٹ ایک عالمی مقابلے کا انعقاد کرانے جا رہی ہے، جس میں لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے اس وائرس کو گالیاں دیں۔

(جاری ہے)

مقابلے کا انعقاد کرنے والی تنظیم کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ ہمارے دل میں جذبات ہوتے ہیں۔ ہمیں ایک مصیبت کا سامنا ہے، اس صورتحال سے متعلق ہمارے اندر غصہ پایا جاتا ہے۔اس مقابلے میں جیتنے والے کو بادشاہ کو گالیاں دینے کے ٹائٹل سے نوازا جائے گا اور اس کے علاوہ اسے کافی کا ڈبہ، تین کتابیں، گالیوں کا مقابلہ جیتنے کا سرٹیفکیٹ، ایک ٹی شرٹ، روزانہ کی استعمال کی اشیا اور ایک لائٹر بھی دیا جائے گا۔ایک ویڈیو میں ایک شخص کو جیونیس زبان میں کورونا وائرس کو گالیاں دیتے ہوئے کہتا ہے ہے کورونا وائرس، تم کتے ہو! تم نے میرے دوستوں کا روزگار چھینا ہے، اب وہ کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :