سرکاری ہسپتالوں میں وی آئی پیز کی آمدورفت مریضوں کے علاج و معالجے میں خلل کا باعث بنتا جارہا ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پیر 13 جولائی 2020 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں وی-آئی-پیز کی آمدورفت پر سیکیورٹی پروٹوکول مریضوں کے علاج و معالجے میں خلل کا باعث بنتا جارہا ہے،ہسپتالوں کو جہاں ایک طرف سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کا سامنا ہے اور وہاں دوسری طرف وی-آئی-پیز کے ویزٹ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ڈاکٹرز و مریضوں کو حقارت کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں وارڈز میں محصور کرلیا جاتا ہے جس سے مریضوں کو علاج و معالجہ کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ترجمان نے حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہتر معالجے کی فراہمی اور اس وی-آئی-پی کلچر سے ڈاکٹروں کو درپیش مشکلات کے سدباب کیلئے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں وی-آئی-پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام آفیشل ویزٹس کیلئے مخصوص وقت کا تعین کرتے ہوئے انہیں میڈیکل سپریٹینڈینٹس کے آفیسز تک ہی محدود رکھا جائیں اور ہسپتالوں کی سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو

متعلقہ عنوان :