جولائی 2018پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ‘ سلیم رضا

پیر 13 جولائی 2020 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ 13جولائی 2018پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، نواز شریف اور مریم نواز نے 13جو لا ئی 2018کوو طن واپس آ کر حقیقی لیڈر ہو نے ثبو ت دیا ، جیلیں تشدد ہتھکڑیاںاور جھو ٹے مقدما ت سے مسلم لیگ (ن) نہ کبھی جھکی اورنہ ہی کسی صور ت جھکے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ میاں نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر پولیس رینجرز نے بدترین تشد د کیا تھا، نواز شریف نے وطن واپس آ کر ثابت کر دیا تھا کہ وہ حق پر ہیں، نااہل سلیکٹڈ نیازی کے سامنے لو یو نوازشر یف اور شہباز پاکستان کے نعرے لگتے رہیں گے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک اورعوام کی خا طر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہرمشکل کا ڈ ٹ کرمقا بلہ کیا اورکر تے رہیں گے ۔ عمران نیازی اور نیب نے مسلم لیگ (ن)کو جھکانے کاہر استعما ل کیا مگر انہیں کہیں کامیا بی نصیب نہیں ہو ئی اور نہ ہوگی۔