مسلم لیگ ن کی حالیہ چار سالہ دور حکومت سے ان کے بیس سالہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار اچھا نہ ہو تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے‘وزیر اوقاف کا چیلنج

پیر 13 جولائی 2020 23:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) وزیر اوقاف راجہ محمد عبدالقیوم خان کے فرزند و سیاسی جانشین راجہ مظہر قیوم خان نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حالیہ چار سالہ دور حکومت سے ان کے بیس سالہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار اچھا نہ ہو تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے موجودہ چار سالہ دور آزاد کشمیر میں کرپشن فری دور حکومت گردانا جاتا ہے ہم نے کھاوڑہ میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا ہے مین شاہرات ہر جہاں بیس لاکھ لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی وہاں ہم نے اللہ کے فضل سے تقریباً 89 کروڑ روپے خرچ کر لیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم کوٹ کس قریشیاں کے مقام پر تنویر اقبال قریشی کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر کاکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ مظہر قیوم خان نے کہا کہ راجہ عبدالقیوم خان نے کھاوڑہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور انشائاللہ کارکردگی کی بنیاد پر آیندہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے وزیر اعظم انفراسٹیکچر پروگرام کے تحت اس سال بھی تقریباً نو کروڑ روپے فی حلقہ سے خطہ میں عوامی فلاحی منصوبہ جات مکمل کیے جاہیں گے ہم نے بشمول حلقہ کی نو یونین کونسل میں بلا تحصیص ترقیاتی کام کروائے ہیں اور کارکنوں کی مشاورت سے ماضی کی طرح اس بار بھی ضروری نوعیت کے ترقیاتی کاموں پر بھر پور توجہ مذکور رکھی جائے گی انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کے پراپگنڈہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ عوامی فلاحی منصوبہ جات پر مذکور رکھی جائے اور حلقہ سے برادری ازم کے ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ میں بھر پور کردار ادا کریں اور حلقہ کو امن سائستگی اور رواداری کا گہوارہ بناہیں دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری راجہ پرویز مجید خان, پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع مظفر آباد کے سکریٹری جنرل راجہ محمد توقیر خان, سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ راجہ محمد شمیم خان, ایم ایس ایف آزاد کشمیر کے مرکزی ترجمان راجہ طلعت صادق, مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ کے نائب صدر ملک محمد منیر اعوان, راجہ بابر لطیف راجہ ناصر لطیف ایڈوکیٹ, سینئر بیوروکریٹ سید فیاض حسین گردیزی, پیارے دوست راجہ عابد اشرف, نکر فتوٹ سے سنیئر سیاسی کارکن چوہدری کلیم گجر, راجہ طاہر انور, راجہ محمد رزاق آف پڈھوٹ, راجہ محمد ابرار خان کٹکیر نے شرکت کی