آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید56افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

�ریض صحت یاب ،337نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی،رپورٹ

پیر 13 جولائی 2020 23:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید56افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور51کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ337نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سی1کا تعلق مظفرآباد،5کا نیلم،4کا پونچھ،4کا باغ،32کا میرپور،8کا بھمبر اور2کا کوٹلی سے ہے جبکہ مظفرآباد میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔

آزادکشمیر میں اب تک20306 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی20254کے رزلٹ آچکے ہیں اور1655افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی1029افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ581مریض زیر علاج ہیں اور 45مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 17کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،05کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی،5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور5کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی1029 افرادمیں سے باغ سے 84،بھمبر سی115، جہلم ویلی18،حویلی17، کوٹلی 83،میرپور169،مظفرآباد415،نیلم 9، پونچھ69،سدھنوتی سی50 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کی581 مریضوں میں سی493مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ88مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں18،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد11،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 3،ڈی ایچ کیو نیلم میں1،سی ایم راولاکوٹ میں4،سی ایم ایچ باغ میں2،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 7،ڈی ایچ کیو میرپور میں 11، نیو سٹی ہسپتال میرپور18، ڈی ایچ کیو بھمبر میں10، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں3 مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق17825افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :