آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں کی جانب سے تاریخ کا ناقابل فراموش دن یوم شہدائے کشمیر منایا گیا

منگل 14 جولائی 2020 00:12

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں کی جانب سے تاریخ کا ناقابل فراموش دن یوم شہدائے کشمیر منایا گیا ۔ اس حوالہ سے آزا دکشمیر کے تمام ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تقریبات ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کیے گئے ۔ یوم شہداء کے حوالہ سے مرکزی تقریب ایوان وزیر اعظم مظفرآباد میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

یوم شہداء کی تقریب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزراء کرام ،سیکرٹری صاحبان ، خواتین ، ملازمین اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ قبل ازیں تاریخ میں پہلی بار یوم شہداء کے موقع پر ایوان وزیر اعظم مظفرآباد میں 13جولائی 1931کے 22شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔