محکمہ اوزان وپیمائش کے افسران کا دارالحکومت مظفرآباد کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ،آلہ جات کی چیکنگ سمیت گیس سلنڈرز کی دکانوں کا معائنہ

منگل 14 جولائی 2020 00:12

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) محکمہ اوزان وپیمائش کے آفیسران کا دارالحکومت مظفرآباد کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ،آلہ جات کی چیکنگ سمیت گیس سلنڈرز کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اوزان وپیمائش راجہ قیصر رشید نے ہمراہ پولیس نفری دارالحکومت مظفرآباد میں موجود گیس سلنڈرز کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کا وزن بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

تمام گیس ایجنسیز ڈیلر اور مالکان کو پابند کیا گیا کہ گھریلو سلنڈر مقرر کردہ وزن اورقیمت پر فروخت کیے جائیں۔تمام گیس ایجنسیز پر صارفین کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ترازو بھی نصب کروائے گئے تاکہ صارفین خود وزن کر کے سلنڈر خرید کریں۔انسپکٹر اوزان وپیمائش راجہ قیصر رشید نے دکانات کے مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ ناپ تول کے پیمانہ جات درست رکھے جائیں اور خریدار کو مقرر کردہ انراخ اور مقدار میں گیس فروخت کی جائے۔ناپ تول میں کمی کرنے پر دکانیں سیل اور جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :