پولینڈ میں صدارتی انتخابات، صدر ڈوڈا نے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرلی

ڈوڈا کو 51 فیصد سے زائد ووٹ پڑے، 49 فیصد عوام نے ان کے حریف کے حق میں ووٹ ڈالا، ابتدائی نتائج

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 14 جولائی 2020 06:26

پولینڈ میں صدارتی انتخابات، صدر ڈوڈا نے انتخابات میں دوبارہ کامیابی ..
وارسا (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی 2020ء) پولینڈ میں صدارتی انتخابات، صدر ڈوڈا الیکشن جیت گئے۔ ڈوڈا کو اکاون فیصد سے زائد ووٹ حاصل، 49 فیصد عوام نے ان کے حریف کے حق میں ووٹ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں منعقدہ صدارتی الیکشن کے ابتدائی غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ اس سے پہلے تک موصولہ نتائج کے مطابق دائیں بازو کے سیاسی نظریات کے حامل صدر انچے ڈوڈا یہ الیکشن جیت گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ میں اتوار بارہ جولائی کو منعقدہ صدارتی الیکشن کے ابتدائی غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک موصولہ نتائج کے مطابق دائیں بازو کے سیاسی نظریات کے حامل صدر انچے ڈوڈا یہ الیکشن جیت گئے ہیں۔ یوں ان کی دوسری صدارت کی مدت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ 
ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈوڈا کو 51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ تقریبا 49 فیصد عوام نے ان کے حریف کے حق میں ووٹ ڈالا۔ واضح رہے کہ