عائشہ ثناء کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

منگل 14 جولائی 2020 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اداکارہ پر تاجر کو 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں اداکارہ کے خلاف مقدمہ تاجر علی معین کی جانب سے درج کرایا گیا۔یاد رہے کہ عائشہ ثنا کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں بھی اس معاملے پر ایک مقدمہ درج ہو چکا ہے۔پولیس نے کہا کہ اداکارہ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے اور گرفتاری کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں کئی مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔

متعلقہ عنوان :