ڈاکٹروں کا روبی انعم کو ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ

دعائیں کرنے والے عزیز و اقارب، دوستوں اور پرستاروں کی مشکور ہوں ‘ گفتگو

منگل 14 جولائی 2020 11:56

ڈاکٹروں کا روبی انعم کو ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) ڈاکٹروں نے سینئر اداکارہ روبی انعم کو ایک ماہ تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ روبی انعم کو انجیو گرافی کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹروںنے روبی انعم کو ایک ماہ تک کسی بھی طرح کی شوبز سر گرمیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

روبی انعم نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ کوئی بھی بیماری خدا کی ذات کی طرف سے آتی ہے اور وہی شفا دیتا ہے ۔میں اپنے لئے دعائیں کرنے والے عزیز وا قارب ، دوستوں اور پرستاروں کی مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروںنے مجھے ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد دوبارہ چیک اپ کرائوں گی اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق شو بز سرگرمیوں کا آغاز کروںگی۔