شام میں امریکا مخالف مظاہرہ

منگل 14 جولائی 2020 12:14

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) شام کے عوام نے امریکا مخالف مظاہرہ کرکے اپنی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے القامشلی کے عوام نے مظاہرے میں امریکا کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس ملک سے غاصب امریکی اور ترک فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شام کے صدر بشار الاسد کی تصاویر تھیں۔مظاہرین نے امریکا کی جانب سے شام کے خلاف سزار قانون کے تحت عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :