مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ،9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

منگل 14 جولائی 2020 13:53

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو ہوگا ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایجنڈاکے مطابق وزارت آئی ٹی اور نجی کمپنی ایل ایم کے آر کے درمیان مقدمہ بازی کا جائزہ لیا جائیگا،گیس ذخائر والے علاقوں میں 5 کلومیٹر دائرہ کار میں آنے والے دیہات کو گیس کی فراہمی پالیسی کی منظوری دی جائے گی ، ملک میں آئی ٹی سروسز کی سیٹلائیٹ کے زریعے فراہمی بارے پالیسی کی منظوری دی جائے گی ، نجی کمپنی کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی درخواست پر غور ہوگا ۔

ایجنڈا کے مطابق پورٹ قاسم صنعتی زون میں پمپ ہاؤسز، زیر زمین واٹر ٹینکس منصوبوں پر غور ہوگا، پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری متوقع ہے ۔