ذاتی زندگی کی تشہیر کی قائل نہیں ، صرف اپنے کام کے ذریعے پہچانے جانا چاہتی ہوں،یمنٰی زیدی

منگل 14 جولائی 2020 15:14

ذاتی زندگی کی تشہیر کی قائل نہیں ، صرف اپنے کام کے ذریعے پہچانے جانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) اداکارہ یمنٰی زیدی نے کہا کہ وہ ذاتی زندگی کی بجائے اپنے کام سے شہرت حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی تشہیر کی قائل نہیں ہیں اور صرف اپنے کام کے ذریعے نام بنانے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ اسی لیے اپنی ذاتی زندگی کو شوبز سے بہت دور رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ پیار کے صدقے میں ماہ جبین کے کردار نے ان کی شخصیت پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے اور وہ اکثر سیٹ پر ماہ جبیں کے کردار کے ساتھ ہمدردی میں رونے لگ جاتی تھیں۔ اداکارہ یمنٰی ان دنوں ڈرامہ سیریل ’’راز الفت‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :