کینسر ان کے لیے ایک ناقابل فراموش جدوجہد ہے، نادیہ جمیل

منگل 14 جولائی 2020 15:14

کینسر ان کے لیے ایک ناقابل فراموش جدوجہد ہے، نادیہ جمیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہا کہ کینسر کی بیماری ان کے لیے ایک ناقابل فراموش جدوجہد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کی کیموتھراپی ان کے لیے کسی جنگ سے کم نہیں تھی لیکن انہوں نے اسے بغیر کسی خوف کے ، اللہ کی محبت ڈوبے ہوئے اس کا مقابلہ کیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ انہیں اس بیماری نے مزید اللہ کے قریب کردیا ہے اور انہیں اس مشکل وقت میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔