ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے ،صباقمر

منگل 14 جولائی 2020 15:14

ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے ،صباقمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) اداکارہ صباقمر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے ۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنے لیے شادی کرنا چاہیں گی نہ کہ کسی اور کے لیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں مرد جتنا بھی بد کردار ہو وہ ایک باکردار بیوی کا خواہش مند ہے اور اسے شریف ہونے کے ساتھ ساتھ گھر اور نوکری کرنے والی بیوی بھی چاہیے جو اس کی مار پیٹ بھی برداشت کرے اور اس کے ساتھ زندگی بھی گزارے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوہرے معیار والے معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :