کوشش ہے کہ فٹنس پر کام کرکے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کریں، نسیم شاہ

منگل 14 جولائی 2020 15:29

کوشش ہے کہ فٹنس پر کام کرکے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کریں، نسیم ..
ڈربی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ فٹنس پر کام کرکے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کریں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں نسیم شاہ نے کہا کہ ان کا انگلینڈ کا پہلا دورہ ہے، وہ بولنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے کھیلنے کا موقع ملا ہے، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد مختصر دورانیے کی کرکٹ آسان لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز دیکھ کر بھی فائدہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :