افغانستان کے صوبہ فریاب میں مسجد پر مسلح عکسریت پسندوں کی فائرنگ، 4 نمازی جاں بحق، 3 زخمی

منگل 14 جولائی 2020 15:29

افغانستان کے صوبہ فریاب میں مسجد پر مسلح عکسریت پسندوں کی فائرنگ، 4 ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب میں مسجد پر مسلح عکسریت پسندوں کی فائرنگ سے 4 نمازی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے گترجمان عبدلاکریم یورش نے بتایا کہ گزشتہ شام کو صوبہ فریاب کے دارالحکومت میمانہ شہر میں کار میں سوار مسلح عسکریت پسند مسجد پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں 4 نمازی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ابھی تک کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔