مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ گیس ذخائر کے علاقوں کے دیہات کو گیس فراہمی پر بھی بات ہو گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 جولائی 2020 14:28

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جولائی ۔2020ء) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ گیس ذخائر کے علاقوں کے دیہات کو گیس فراہمی پر بھی بات ہو گی. اجلاس میں ملک میں سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کی پالیسی ہدایات پر غور ہو گا اور بیرون ملک 22.5 ملین کی ایکوئٹی سرمایہ کاری پر غور کیا جائے گا ای سی سی کے اجلاس میں پورٹ قاسم پمپ ہاﺅسز اور زیر زمین واٹر ٹینک منصوبوں پر بھی غور ہو گا جبکہ پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری متوقع ہے.

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی کے سیوریج سسٹم کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری کا بھی امکان ہے‘خیال رہے کہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظوری دے دی تھی. مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی گئی تھی‘ای سی سی نے ہدایت کی تھی کہ پنجاب دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کرے. ای سی سی اجلاس میں صحت کے شعبہ کے لئے آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی تھی‘اجلاس میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کیلئے 3 ماہ تک مراعات دینے اور سی ڈی اے کو اڑھائی ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی.