زندگی معمول پر نہیں آئے گی، دنیا غلط راستے پر جارہی ہے: عالمی ادارہ صحت

مستقبل قریب میں کورونا اثرات کم ہونے کا امکان نہیں ہے، سربراہ ٹیڈ روس

منگل 14 جولائی 2020 15:29

زندگی معمول پر نہیں آئے گی، دنیا غلط راستے پر جارہی ہے: عالمی ادارہ ..
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا کے عالمی بحران کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے میڈیا سے خطاب میں کہا ہے کہ مستقبل قریب میں زندگی معمول پر آنے کے آثار بہت کم نظر آ رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کورونا سے نمٹنے کے معاملے میں غلط سمت میں جا رہے ہیں۔

وائرس کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جن احتیاطی تدابیر اور اقدامات کی باتیں ہو رہی ہیں، ان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زائد متاثرین ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کیسز میں سے 80 فیصد صرف دس ممالک سے ہیں اور 50 فیصد محض دو ممالک میں۔

وائرس عوام دشمنی میں نمبر ایک ہے لیکن بہت ساری حکومتوں اور لوگوں کے اقدامات سے اس کی عکاسی نہیں ہوتی،رہنماؤں کے ملے جلے پیغامات، وبائی مرض کو قابو میں کرنے کی کوششوں پر پانی پھر رہے ہیںاگرچہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ان رہنماؤں کا نام لے کر تذکرہ نہیں کیا ، لیکن کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ایسے رہنماؤں کی جانب تھا جن پر وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر تنقید کی گئی ہے۔