برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر ایک لاکھ بیس ہزار اموات کا باعث بن سکتی ہے، مطالعہ

ستمبر اور آئندہ برس جون کے درمیان ان ممکنہ اموات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،میڈیکل سائنسز

منگل 14 جولائی 2020 15:29

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر ایک لاکھ بیس ہزار اموات کا باعث بن سکتی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر ایک لاکھ بیس ہزار اموات کا باعث بن سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف سائنسدانوں نے ایک تازہ مطالعے کے نتائج سامنے آنے کے بعد منگل کو کیا ۔

(جاری ہے)

اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز نے حکام پر زور دیا کہ ستمبر اور آئندہ برس جون کے درمیان ان ممکنہ اموات اور صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

برطانیہ میں اب تک کووڈ انیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پیتالیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔ دریں اثنا پیر کی رات برطانوی میڈیا نے ایسی رپورٹیں بھی جاری کیں کہ حکومت چوبیس جولائی سے تمام دکانوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے والی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سو پانڈ کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔