امریکی و روسی وزرائے خارجہ کی گفتگو، افغانستان زیر بحث

امریکی وزیر خارجہ کی نومبر میں ہونے والے آئندہ صدارتی الیکشن میں سلامتی کے حوالے سے بھی بات چیت

منگل 14 جولائی 2020 15:29

ْ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے مطابق پومپیو نے چند دن قبل سامنے آنے والی ان رپورٹس کا بھی تذکرہ کیا، جن کے مطابق روس نے امریکی افواج و اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طالبان اور دیگر جنگجوں کو رقوم دیں۔ ابتدا میں واشنگٹن حکومت نے ایسی رپورٹس کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ ان کے پاس ایسی کوئی انٹیلیجنس اطلاع نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے نومبر میں ہونے والے آئندہ صدارتی الیکشن میں سلامتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔