سعودی عرب میں کرونا سے ایک دن میں تین فلسطینی جاں بحق

منگل 14 جولائی 2020 15:36

سعودی عرب میں کرونا سے ایک دن میں تین فلسطینی جاں بحق
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں ایک ہی روز میں کرونا کے تین فلسطینی مریض دم توڑ گئیممرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں 58سالہ نبیل رشدی علی سلیم الغندور کرونا سے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سعودی عرب میں کرونا کا شکار ہونے والے 79 سالہ عبداللہ محمد العجل اور 72 سالہ سلیمان احمد سلیمان ابو شریف کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔