فلسطینی خاتون اسرائیلی جیل سے 16 سال بعد رہا

اسیرہ لینین محمد احمد الطوری کو اسرائیلی فوج نے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں سے حراست میں لیا تھا،رپورٹ

منگل 14 جولائی 2020 15:36

فلسطینی خاتون اسرائیلی جیل سے 16 سال بعد رہا
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) قابض صہیونی حکام نے گذشتہ روز ایک فلسطینی خاتون رہ نما کو مسلسل سولہ سال قید کے بعد رہا کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 40 سالہ اسیرہ لینین محمد احمد الطوری کو اسرائیلی فوج نے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں سے حراست میں لیا تھا۔ ان کا تعلق شمالی فلسطین کے علاقے کفر قاسم سے ہے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے خلاف لینین کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور اسرائیلی عدالت نے انہیں سولہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔لینین کو اسرائیلی فوج نے 2004 میں حراست میں لیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر چوبیس سال تھی۔خیال رہے کہ اسرائیل کی 23 بدنام زنامہ جیلوں میں کم سے کم پانچ ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 180 بچے، 43 خواتین، 500 انتظامی قید اور 1800 بیمار قیدی شامل ہیں۔ بیماروں میں 700 کی حالت خطرے میں ہے اور وہ فوری علاج کے منتظر ہیں۔