راولپنڈی، خواتین کا ٹریفک وارڈن پر تشدد

واقع لیاقت باغ میں پیش آیا، وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم ویڈیو منظرعام پر آگئی

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 14 جولائی 2020 14:49

راولپنڈی، خواتین کا ٹریفک وارڈن پر تشدد
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی2020ء) راولپنڈی میں خواتین نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ میں پیش آیا ہے جہاں کچھ خواتین کو ٹریفک وارڈن پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس واقع کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے احترام کرتے ہوئے خواتین کو کچھ نہیں کہا اور اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کی جانب سے تشدد جاری رہا۔

پاکستان میں خاتون پر ہاتھ ہٹانا مناسب نہیں سمجھا جاتا، اسے ایک جرم کے مقابلے کہا جاتا ہے۔ اس ٹریفک وارڈن نے بھی احترام کیا لیکن خاتون نے اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقع آج ملتان میں بھی پیش آیا تھا لیکن اس واقع میں دیکھا گیا تھا کہ ایک خاتون کو بھرے بازار اغواء کر لیا گیا تھا۔ ملتان میں پیش آنے والے واقع میں بھرے بازار میں خاتون کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا ہے۔

کچھ افراد نے ایک خاتون کو بازار میں لوگوں کے سامنے اغواء کر لیا ہے لیکن کوئی ایک شخص بھی اس خاتون کی مدد کو نہ آیا۔ لوگ پاس کھڑے تماشہ دیکھتے رہے اور موبائل سے ویڈیو بناتے رہے۔ خاتون کو اغواء کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی لیکن اس واقع کی مکمل ویڈیو مںظرعام پر آگئی ہے جس کے بعد اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خاتون کے بارے ابھی تک تفصیلات نہیں جاری کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک ملزمان کی گرفتاری کے بعد شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ تاہم ذرائع نے بس یہ بتایا ہے کہ اس واقع کے 7 گھنٹے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑ لیا تھا۔ ان دونوں واقعات میں ایک بات میں مماثلت پائی گئی ہے اور وہ یہ کہ دو مختلف شہروں میں ہونے والے واقعات میں شہریوں کی جانب سے تماشا ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے، لیکن کسی نے اتنی ہمت نہیں کی کہ وہ مداخلت کر کے ظلم کو روک سکے۔