انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ کلیدی کردار ادا کریں گے، باسط علی

منگل 14 جولائی 2020 16:03

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ کلیدی کردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز باسط علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ کلیدی کردار ادا کریں گے کیونکہ وہاں کی کنڈیشن ان کیلئے سازگار ہے، مجھے لگتا ہے کہ یاسر شاہ پاکستان کا ٹرمپ کارڈ ہو گا، یہ پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

یوٹیوب کو انٹرویو کے دوران باسط علی نے کہا کہ جولائی اور اگست کے دوران انگلینڈ میں موسم گرم رہتا ہے اور اسی وجہ سے یاسر کی بائولنگ زیادہ سپن ہوگی اور انہیں وکٹیں لینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف میچ صرف دو سٹیڈیموں میں ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ وہ اتنے کم وقت میں مزید پچ تیار نہیں کر سکیں گے۔

اس سے پاکستان کو بڑا فائدہ ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ یاسر شاہ کو بھر پور تیاری کرنی چاہئیں کیونکہ انہیں ان وکٹوں سے کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ ان کی نگرانی بائولنگ کوچ وقار یونس کررہے ہیں جنہیں انگلش کنڈیشنز کا بہت اچھا تجربہ ہی. وقار یونس ان کے ساتھ ہیاور وہ ان کو استعمال کرنے کا طریقہ بخوبی جانتا ہے۔

انہوں نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف اچھا مظاہرہ کیا۔ میرے خیال میں ان کے کھیل میں روز بروز بہتری لاتے رہنا چاہئے۔ باسط علی نے کہا کہ یونس خان کی بیٹنگ کوچ کی تقرری سے بھی فرق پڑے گا۔ یونس کی شمولیت پاکستان ٹیم کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔پاکستان کے اسکواڈ کے پریکٹس میچوں کے دوران میں نے دیکھا ہے کہ عابد علی کریز سے باہر ایک ٹانگ رکھے ہوئے تھے۔ پہلے ، وہ کریز کے اندر رہتا تھا، تو میں دیکھ رہا ہوں کہ یونس بلے بازوں کے ساتھ کام کر رہا ہی. انہوں نے مزید کہا میرے خیال میں اس وقت پاکستان کے کھلاڑیوں کو ملک کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اچھی طرح سے جلوہ گر کرنے کی ضرورت ہے۔