گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

منگل 14 جولائی 2020 16:17

گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) گوگل نے بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرمایہ کاری کرنے کا اعلان گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے بھارت میں کمپنی کے سالانہ ایونٹ کے دوران خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں گوگل فار انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا جس کے تحت اگلے 5 سے 7 سال کے دوران یہ کمپنی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔حالیہ کچھ ماہ کے دوران بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔