ایشین سٹاک مارکیٹس مندی پر بند

منگل 14 جولائی 2020 16:22

ایشین سٹاک مارکیٹس مندی پر بند
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) اہم ایشین سٹاک مارکیٹس مندی پر بند ہوئیں جس کی وجہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ اور چین امریکا تجارتی کشیدگی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کو 197.73 پوائنٹ (0.87 فیصد) گر کر 22587.01 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپکس انڈیکس 7.87 پوائنٹ (0.50 فیصد) کمی کے ساتھ 1565.15 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 294.23 پوائنٹ (1.14 فیصد) گر کر 25477.89 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 28.67 پوائنٹ (0.83 فیصد )گر کر 3414.62 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 19.83 پوائنٹ (0.85 فیصد ) کمی کے ساتھ 2309.57 پوائنٹ پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :