پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس کل 15 جولائی کو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا

منگل 14 جولائی 2020 16:22

پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس کل 15 جولائی کو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) لاہور(اے پی پی)پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس کل 15 جولائی کو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کریں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے گئے۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری کئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پروڈکشن آڈر پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔