آزادکشمیر کی سرزمین، حکومت اور عوام تحریک آزادی کشمیر کے امین ہیں‘راجہ فاروق حیدر خان

آج ہٹلر کے جانشین، تحریک آزادی کے دشمن اور نام نہاد جمہوریت کے وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 13/جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے پر پابندی لگا دی ‘وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 14 جولائی 2020 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی سرزمین، حکومت اور عوام تحریک آزادی کشمیر کے امین ہیں۔آج ہٹلر کے جانشین، تحریک آزادی کے دشمن اور نام نہاد جمہوریت کے وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 13/جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ہمارے لئے سعادت ہے کہ آج آزادکشمیر کی عوام ریاست کے بیس کیمپ میں 13جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔مودی سن لے آزادکشمیر کی عوام اور حکومت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہندوستان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور افواج پاکستان کو یقین دلاتا ہوں کہ آزادکشمیر کے مرد وزن، بچے، بوڑھے اور جوان فوج کے ساتھ ہیں اور ہندوستان کی فوج کو ہر جگہ شکست فاش سے دوچار کریں گے۔

(جاری ہے)

دنیا کی کوئی طاقت بزور شمشیر ریاست جموں وکشمیر کو اپنا غلام نہیں رکھ سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں ہماری ماؤںنے لخت جگر، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں اور بوڑھوں نے قربانیوں کی مثال قائم کی ہوئی ہے۔تاریخ ایک بار پھر اپنے آپ کو دہرائے گی اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سوموار کے روز ایوان وزیراعظم مظفرآباد میں یوم شہدائے کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر وزراء کرام، سیکرٹری صاحبان، ملازمین، خواتین ، تاجر، صحافی اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا رشتہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ قائم کیا ہوا ہے۔ انہوںنے پاکستان کی عوام، حکمرانوں ، سیاسی جماعتوں اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قائداعظم کے کشمیریوں کے ساتھ کیئے گئے وعدے کو پورے کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم 13جولائی 1931 کو سرینگر کے مقام پر سنٹرل جیل کے سامنے 22کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن 22کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا وہ صرف جمہوری حق کے لئے اکٹھے ہوئے تھے جس پر انہیں شہید کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کشمیر پالیسی پر پاکستان کی عوام، سیاسی جماعتیں اور حکومت متفق ہے۔

= وزیراعظم نے کہا کہ خطہ میں اس وقت ہندوستان کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں ہندوستان کو چین کے ہاتھوں شکست کے بعد انتہا پسند مودی آزادکشمیر کے خلاف جارحیت کرنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان پوری طرح تیار ہے اور ہندوستانی فوج کو ہر محاذ پر شکست فاش دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں حریت قائدین یسین ملک، میر واعظ عمر فاروق، علی گیلانی اور دیگر قائدین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

آج تک آزادی کے لئے ایک لاکھ کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں جو کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اہل جموں اور لداخ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے والوں کو باہر نکال پھینکیں ورنہ کل قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اللہ تعالی 31جولائی کے 22شہداء اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔آخر میں شہدائے جموںاور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی ،مرکزی چیئرمین زکوٰة کونسل صاحبزادہ محمد سلیم چشتی نے خصوصی دعا کروائی ۔