�ھیلوں کے سہولیات پراجیکٹ ، ممبر صوبائی اسمبلی عاقب الله نے اوپن ایر جیم کا افتتاح کیا

منگل 14 جولائی 2020 16:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) عاقب اللہ ایم پی اے صوابی نے صوابی سپورٹس کمپلیکس صوابی میں اوپن ایر جم کا افتتاح کیا اس موقع پر مراد علی مھمند پراجیکٹ ڈائریکٹر 1000 کھیلوں کے سہولیات زاہد شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خان اور علاقے کے مشران موجود تھی. مراد علی مھمند پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اوپن ایر جم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ پورے صوبے کے لیے 35 جم منظور ہو چکے ہیں جس میں 20 لگ چکے ہیں پشاور ڈی آئی خان سوات چارسدہ ابیٹ آباد مہمند وغیرہ شامل ہی.

اوپن ایر جم بین الاقوامی معیار کے سہولیات میں سے ایک ہی. اس کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پبلک پارک اور سپورٹس کمپلیکس میں اس. پر بغیر کسی معاوضے کے ایکسر سایز کر سکی.۔

(جاری ہے)

عابد مجید سیکرٹری سپورٹس نے چارج سنبھالتے ہی ایک عدد اوپن ایر جم پشاور جیل میں بھی لگانے کے ہدایات جاری کیے ہیں اس سلسلے میں ایسی ہفتے آئی جی محکمہ جیل خانہ جات کے ساتھ ملاقات ہو گی تاکہ پشاور جیل میں جلد از جلد اوپن ایر جم لگ سکی.ایم پی اے عاقب اللہ خان نے سپورٹس محکمہ کا خصوصی شکریہ اداکہا اور انھوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی کرکٹ کے اچھی کھلاڑی ہیں اور جوانی میں پشاور یونیورسٹی اور اپنے علاقے کے سکول میں ہاکی کھیلتے تھی.

انھوں نے سپورٹس پراجیکٹ ڈایریکٹر کو کہا کہ ضلع صوابی میں جتنے بھی سرکاری تعلیمی ادارے ہیں انکے گراونڈ میں کچھ نہ کچھ کھیلوں کے سہولیات مہیا کیے جاے تاکہ سپورٹس کلچر پروان چڑھ سکی. مراد علی مھمند نے مزید بتایا کہ ضلع صوابی کے 58 سکیمز DDWP میٹنگ کے جمع ہے اور انشا اللہ اگلے ہفتے وہ منظور کرلیے جائیں گی. مراد علی مھمند اور عاقب اللہ خان ایم پی اے نے کہا کہ یہ اوپن ایر جم اور کھیلوں کے سہولیات ہمارے نوجوانوں کو نشہ آور چیزوں سے بچا کر رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :