پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بدحالی قوم کے سامنے ہے،اسحاق ڈار

ہماری حکومت نے 13 سال میں بلند جی ڈی پی گروتھ، ریکارڈ ریونیو کا حصول، مستحکم پاکستانی کرنسی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے جیسے اہداف حاصل کئے،سابق وزیر خزانہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جی ڈی پی گرکر منفی 0.4 کی سطح پر آگئی، اسی طرح بڑے درجے کی صنعتوں اور سروس سیکٹر کی کارکردگی بھی منفی رہی،مسلم لیگ(ن)بزنس فورم کے ارکان سے خطاب

منگل 14 جولائی 2020 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے ارکان سے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بدحالی قوم کے سامنے ہے جس کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) حکومت نے 13 سال میں بلند جی ڈی پی گروتھ، ریکارڈ ریونیو کا حصول، مستحکم پاکستانی کرنسی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے جیسے اہداف حاصل کئے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کا اہتمام مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے کیا تھا۔ اپنی پریذنٹیشن میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کے 5.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جی ڈی پی گرکر منفی 0.4 کی سطح پر آگئی، اسی طرح بڑے درجے کی صنعتوں اور سروس سیکٹر کی کارکردگی بھی منفی رہی۔ اس موقع پر بزنس فورم کے ممبران نے موجودہ حکومت کی خراب کارکردگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور دیگر بزنس مینوں نے بھی شرکت کی۔