راولپنڈی، تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،رابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چاررکنی فادی گینگ گرفتار

وارداتوں میں چھینی گئی رقم ،زیراستعمال موٹرسائیکلز اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد،متعدد وارداتوں کاانکشاف

منگل 14 جولائی 2020 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) تھانہ بنی پولیس کی اہم کارروائی،رابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چاررکنی فادی گینگ گرفتار،وارداتوں میں چھینی گئی رقم ،زیراستعمال موٹرسائیکلز اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد،متعدد وارداتوں کاانکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں ، ایس پی راول نے بتایاکہ ایس ڈی پی اووارث خان کی زیرنگرانی ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہو ئے رابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث فادی گینگ کے 04ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں فضل، احسن، ذیشان اورحذیفہ شامل،ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم01لاکھ 79ہزار روپے، زیر استعمال 02موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمدکرلیاگیا،ایس پی نے مزید بتایاکہ ملزمان نے تھانہ بنی، وارث خان، صادق آباد اور نیوٹاؤن کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزیدتفتیش کی جائے گی،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول،ایس ڈی پی اووارث خان، ایس ایچ او بنی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔