راولپنڈی ، تھانہ نیوٹائون پولیس کی اہم کارروائی،رابری،ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث جلال گینگ کے 5ملزمان گرفتار

وارداتوں میں چھینی گئی رقم ،2 موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد،متعدد وارداتوں کاانکشاف

منگل 14 جولائی 2020 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) تھانہ نیوٹائون پولیس کی اہم کارروائی،رابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث جلال گینگ کے 05ملزمان گرفتار،وارداتوں میں چھینی گئی رقم ،02 موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد،متعدد وارداتوں کاانکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی راول نے بتایاکہ ایس ڈی پی اونیوٹائون کی زیرنگرانی ایس ایچ اونیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہو ئے رابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث جلال گینگ کے 05ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں جلال ،جابر،عادل ،رحیم اوراسامہ شامل،ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم55ہزار500سو روپے، زیر استعمال 02موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمدکرلیاگیا،ایس پی نے مزید بتایاکہ ملزمان نے تھانہ نیوٹائون کے علاقے میںمتعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعدملزمان سے مزیدتفتیش کی جائے گی،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول،ایس ڈی پی اونیوٹائون، ایس ایچ اونیوٹائون اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے تفتیش کرکے مال مسروقہ کی مزید برآمدگی کویقینی بنایاجائے اور گرفتارملزمان کے دیگر سہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائے۔