ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے طالب علم پر تشدد کے واقع کا نوٹس لے لیا،تین ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 16:29

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے طالب علم پر تشدد کے واقع کا نوٹس لے لیا،تین ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا طالب علم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس ،سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا تفصیلات کے مطابق محمد زین علی ولد محمد رفیق ساکن پنن وال کو پانچ افراد کام کے بہانے لے گئے اور حبس بیجاء میں رکھا اور بیمانہ تشدد کر کے مضروب کر دیا ۔

محمد زین علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 170/20تھانہ جلالپور شریف درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر سب انسپکٹر عبدالرحمن ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان ۔ محمد اسماعیل عباس ولد غلام عباس ۔ محمد عرفان ولد محمد ریاض اور ۔ اسامہ علی ولد غلام رسول سکنائے پنن وال کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ مزید 2ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل ، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور تفتیشی افسر کو بھرپور شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :