3224افراد کے نمونے رپورٹ کیلئے بھجوائے گئے جن میں 411افراد کی رپورٹ مثت آئی ہے ، ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 16:31

3224افراد کے نمونے رپورٹ کیلئے بھجوائے گئے جن میں 411افراد کی رپورٹ مثت ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3224 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 411 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 376 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 378 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 20 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں ان 20 مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنیاضلاع میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.اس وقت کرونا وائرس کا 1 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہے جو کہ آکسیجن پر ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 10 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :