ہری پور، ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی

منگل 14 جولائی 2020 16:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ عنایت الرحمان اعوان نے مقدمہ کی پیروی کی ۔

(جاری ہے)

تھانہ خان پور میں ملزم یاسر ولد عبدالرشید کے خلاف مقدمہ درج تھا کہ ملزم نے مبینہ ملی بھگت کر کے صدیق نامی نوجوان کو پہاڑی سے نیچے پھینکا تھا جس سے صدیق کی موت واقع ہوئی ہیپولیس نے ملزم یاسر کے خلاف زیر دفعہ 302کا مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیااوربعدازاں جیل بھیج دیا جس کی درخواست ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج شاہ ولی خان کی عدالت میںدائرکی گئی جہاں ملزم کے وکیل عنایت الرحمان اعوان نے مقدمہ کی پیروی کی ۔

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :