ہرنائی،ڈاکٹر حبیب الراحمٰن ترین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے

منگل 14 جولائی 2020 16:35

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) ڈاکٹر حبیب الراحمٰن ترین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے، مرحوم کوانکے آبائی گائوں ہرنائی کلی سزو کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شادی خان ترین کے بڑے صاحبزاد ے، ڈاکٹر دریا خان ترین ، ڈاکڑ سید خان ترین ، انجینئر عبداللہ خان ترین اور محکمہ جیل کوئٹہ کے محمد خان ترین کے بھتیجے ، ایس ،پی ڈیرہ بگٹی عطالرالرحمان ترین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکشن عزیزالرحمان ترین، انجینئر حفیظ الرحمٰن ترین کے بڑے بھائی، ڈاکٹر عصمت درانی اور ڈاکڑ خالد اقبال مروت کے برادر نسبتی تھے۔ مرحوم کے نمازجنازہ میں ہرنائی سمیت مختلف علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔