کولگیٹ پاکستان کا بچوں میں دانت برش کرنے کی آگاہی کے لیے منفرد طریقہ

منگل 14 جولائی 2020 16:46

کولگیٹ پاکستان کا بچوں میں دانت برش کرنے کی آگاہی کے لیے منفرد طریقہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جولائی 2020ء) دانتوں کا خوبصورت اور صاف ہونا ہر شخص کے لئے بہت ضروری ہے۔یہ نا صرف آپ کی کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ آپ کے چہرے اور مسکراہٹ کی خوبصورتی میں اضافے کا بھی سبب بنتا ہے۔کولگیٹ پاکستان نے بچوں میں دانت برش کرنے کی عادت ڈالنے اور رجحان بڑھانے کے لئے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو پیش کی ہے۔

اینیمیٹڈ ویڈیو میں مختصر کہانی کے ذریعے بچوں کو ایک خاص سبق دیا گیا ہے۔ کولگیٹ نے بچوں میں دانتوں کی صفائی اور حفظان صحت سے متعلق شعور پیدا کرنے کے لیے منفرد طریقہ کار اپنایا۔آٹھ منٹ کی ویڈیو میں بچوں کو بتایا گیا ہے کہ کس طرح اپنے دانتوں کی حفاظت کرنی ہے اور انہیں دانتوں کے دشمن یعنی کے کیڑوں اور جراثیم سے بچانا ہے۔

(جاری ہے)

اینیمیٹڈ ویڈیو میں دو ڈاکٹرز کی جانب سے پانچ لوگوں کو دانت صاف کرنے کا طریقہ سکھایا گیا جنہیں " ٹوتھ ڈیفنڈرز‘ کا نام دیا گیا۔

اُنہیں دانتوں کے باڈی گارڈ بھی قرار دے دیا گیا۔ویڈیو میں بچوں کو سبق دیا گیا ہے کہ دانتوں کی اچھی صفائی سے آپ خوبصورت نظر آتے ہیں اور دانتوں کی صفائی سے آپکی سانس میں تازگی آجاتی ہے۔ویڈیو میں بچوں کو یہ بھی سبق دیا گیا ہے کہ بہتر ہے کہ اپنے ٹوتھ برش پر نشان لگا لیے جائیں تاکہ غلطی سے کسی اور کا برش استعمال نہ کر بیٹھیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ ہم سب کو اپنا ٹوتھ برش ہر تین مہینے بعد تبدیل کرنا چاہیے۔

ہمیں روزانہ ناشتے کے بعد اور سونے سے پہلے دانتوں کی اچھی طرح صفائی کرنی چاہیے۔دانتوں کو کم ازکم دو منٹ تک برش کرنا چاہیے۔اور آخر میں منہ صاف کرنے کے لئے صاف پانی سے کلی کرنی چاہئیے۔اور دانتوں سے متعلق کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں ڈینٹسٹ سے رجوع کرنے کا بھی سبق دیا گیا۔اس ویڈیو میں بچوں کو انتہائی دلچسپ طریقے سے دانتوں کے دشمن یعنی کے "کیویٹی" سے مقابلہ کرتے ہوئے اور فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہراتے دکھایا گیا۔

بچوں کو بتایا گیا کہ فلو رائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے برش کرنا دانتوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔بچوں کو یہ بھی سبق دیا گیا کہ میٹھی ٹافیاں اور سوڈے سے دانتوں میں ایسڈ بن جاتا ہے جس کے خاتمے کے لیے باقاعدگی سے برش کرنا بہت ضروری ہے۔صارفین کی جانب سے کولگیٹ پاکستان کی اس پیشکش کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔چونکہ پاکستان میں بچوں کے لئے کارٹونز پر مبنی کوئی خاص پروگرامز اور فلمیں نہیں بنائی جاتیں، اس لیے کولگیٹ کی اس آگاہی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے نہ صرف بچوں میں دانت صاف کرنے کا شعور اور جذبہ پیدا ہوگا۔بلکہ بچے یہ اینیمیٹڈ ویڈیوز دیکھ کر خوب لطف اندوز بھی ہوں گے۔یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :